24 جون 2011 - 19:30

علامہ سید احمد بن ہاشم السلمان، کل شام کو مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ایک تصادم کے نتیجے میں دار فانی سے رخصت کرگئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ عالم دین اور الاحساء شہر کی مسجد امام حسن عسکری (ع) کے امام جماعت کل مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کی طرف جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاکر دار فانی سے کوچ کرگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق علامہ سید احمد بن ہاشم السلمان کی تدفین کل جنت البقیع میں ہوگی۔ یہ عالم ربانی سنہ 1384 میں نجف اشرف مشرف ہوئے اور اپنے بھائی اور والد ماجد نیز شیخ علی بن زین العابدین، شیخ باقر شریف القرشی، سید محمد سبزواری اور سید محمد حسین الحکیم کے محضر میں سطوح فقہ و اصول طے کردیں۔ انھوں نے فقہ و اصل کے درس خارج کے مراحل آیات عظام سید ابوالقاسم الخوئی، سید محمد باقر الصدر، سید عبدالاعلی سبزواری، سید نصراللہ المستنبط، شیخ ابراہیم کرباسی اور سید محمد شاہرودی کے محضر میں طے کئے۔ سيد أحمد بن ہاشم السلمان سنہ 1400 ہجري میں الاحساء کی طرف لوٹے اور ایک سال بعد 1401 میں اعلی دینی تعلیم جاری رکھنے کے لئے قم المقدسہ مشرق ہوئے اور سیدالفانی اور آیت اللہ العظمی سیدکاظم الحسینی الحائری سے فیض حاصل کیا اور 1405 کو الاحساء واپس لوٹے۔سيد أحمد بن ہاشم السلمان نے اٹھائیس سال تک الاحساء میں دین مبین اسلام کی خدمت کرتے ہوئے مکتب اہل بیت (ع) کی ترویج اور علماء و فضلاء کی تربیت میں صرف کئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110

بحرین کی سفاک حکومت کویونسکو اجلاس کی صدارت سونپےجانےپراحتجاج/ CLICK آپ بھی احتجاج ریکارڈ کرائیں

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز /                        |

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت